کھانے کےوضوکی سنتیں

 

کھانے کا وضو محتاجی دور کرتا ہے


کھانے کے وضو کی سنت درج زیل ہے


                           کھانے کا وضو محتاجی دور کرت      

کھانے سے پہلے  اور بعد وضو کروں گا یعنی ہاتھ منہ کا اگلا حصہ دھوؤں گا اور کلیاں کروں گا۔


حضرت سید نا عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ سرکار مدینہ،قرار قلب، سلطان باقرینہ ، المكر وسینه ،  صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کا ارشادِ ہے ۔ کھانے سے پہلے اور بعد میں وضو کرنا محتا جی کو 

دور کرتا ہے اور یہ مرسلین (علیہ السلام ) کی سنتوں میں سے


المعجم الأوسط ج ٥ ص ٢٣١ حديث (٧١٦٦) )

 

کھانے کا وضو گھر میں بھلائی بڑھتا ہے

 

سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے محبوب، حضرت محمد صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا جو یہ پسند کرے کہ اللہ تعالیٰ اس کے گھرمیں خیر (یعنی بھلائی ) زیادہ کرے تو جب کھانا حاضر کیا جائے ، وضو کرے اور جب اُٹھایا جائے اُس وقت بھی وضوکرے

ابن ماجه شریف ج ٤ ص ٩ حديث ٣٢٦٠


کھانے کے وضو کی نیکیاں


أُمُّ الْمُؤْمِنِين حضرت سید نا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے، ۔کہ سرکار مدینہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا “، کھانے سے پہلے وضو کرنا ایک نیکی اور کھانے کے بعد کرنا دو نیکیاں ہیں ۔

(جامع صغير ص ٥٧٤ حدیث ٩٦٨٢)

شیطان سے حفاظت

 

سرکار مدینہ حضرت محمد صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم کا فرمان برکت نشان ہے ، کھانے سے پہلے اور بعد میں وضو ( یعنی ہاتھ منہ دھونا ) رزق میں کشادگی کرتا ہے .اور شیطان کو دور کرتا ہے

كثر العمال ج ١٠ ص ١٠٦ حديث (٤٠٧٥٥) )


کھانے کے وضو سے بیماریوں سے حفاظت ہے

 

کھانے کی سنتوں میں ،کھانے کے وضو سے مراد نماز والا وضو نہیں بلکہ اس میں دونوں ہاتھ گٹوں تک اور منہ کا اگلا حصہ دھونا اور کلی کرنا ہے۔

مفسر شہیر حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خان علیہ رحمہ الختان فرماتے ہیں ۔ توریت شریف میں دو بار ہاتھ دھونے کلی کرنے کا حکم تھا۔ کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد ، مگر یہود نے صرف بعد والا باقی رکھا۔ پہلے کا ذکر مٹا دیا ۔ کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے کلی کرنے کی ترغیب اس لئے ہے۔ کہ عموماً کام کاج کی وجہ سے ہاتھ میلے ، دانت میلے ہو جاتے ہیں ۔ اور کھانے سے ہاتھ منہ چکنے ہو جاتے ہیں ۔لہذا دونوں وقت صفائی کی جائے۔ کھانا کا کرکلی کرنے والا شخص ان شاء الله عزوجل دانتوں کے موذی مرض پائریا سے محفوظ رہے گا .وضو میں مسواک کا عادی دانتوں اور معدہ کے امراض سے بچا رہتا ہے۔ کھانا کھانے کے فوراً بعد پیشاب کرنے کی عادت ڈالو .اس سے گردہ و مثانہ کے امراض سے حفاظت ہوتی ہے۔ بہت مجرب (یعنی آزمایا ہوا) ہے۔

 

مرأة شرح مشكوة ج 1 ص (٣٢))

یہ مضمون کتاب فیضان سنت سے لیا گیا ہے

 

0 Comments

Post a Comment

Post a Comment (0)

Previous Post Next Post