نعت شریف
الحاج عبدالستارنیازی
نام محمد کتنا میٹھا میٹھا لگتا ہے
پیارے نبی کا زکر بھی ہم کو پیارا لگتا ہے
یادِ نبی کا گلشن مہکا مہکا لگتا ہے
محفل میں موجود ہیں آقا ایسا لگتا ہے
ان کے در پے پلنے والے اپنا آپ جواب
کوئی فرید الدین ہے کوئی خواجہ لگتا ہے
یادِ نبی میں رونے والا ہم دیوانوں کو
لاکھ پرایا ہو وہ پھر بھی اپنا لگتا ہے
آؤ سنائیں اپنے پیا کو اپنے غم کی بات
ان کے علاوہ کون نیازی اپنا لگتا ہے

Post a Comment