Nazdeek aa Raha Hai Ramzan Ka Mahina

 

Nazdeek aa Raha Hai Ramzan Ka Mahina


نزدیک آرہا ہے رمضان کا مہینہ 

ساحل سے حاجیوں کا پھر آلگا سفینہ 

 

آقا نہ ٹوٹ جائے دل کا آبگینہ

اب کے برس بھی مولی رہ جاؤں میں کہیں نا

 

دل رو رہا ہے جن کا آنسو چھلک رہے ہیں

اُن عاشقوں کا صدقہ بلوائے مدینہ

 

ہجر و فراق میں دل بے تاب ہو رہے ہیں 

عشاق رو رہے ہیں لو چل دیا سفینہ

 

روضے کو دیکھنے کو آنکھیں ترس رہی ہیں

اے والئی مدینہ اب تو بلائیے نا

 

بس آرزو یہی ہے قدموں میں جان نکلے 

پیارے نبی ہمارا مدفن بنے مدینه

 

عطار کی حضوری کی آرزو ہو پوری 

ہو جائے دُور دُوری اے والی مدینہ


0 Comments

Post a Comment

Post a Comment (0)

Previous Post Next Post